Breaking News

ائیرکنڈیشنڈ، وائی فائی ، آٹوڈورسسٹم سے مزین چائنیز ہائبرڈ رکشہ پاکستان میں متعار ف کروادیا گیا



ائیرکنڈیشنڈ، وائی فائی ، آٹوڈورسسٹم سے مزین چائنیز ہائبرڈ رکشہ پاکستان میں متعار ف کروادیا گیا
کراچی ۔۔۔۔۔پاکستان میں چائنہ کا تیار کردہ ہائبرڈ رکشہ متعارف کروادیا گیا ، کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقدہ آٹو پارٹس شو میں شریک ایک پاکستانی کمپنی نے چین کا تیار کردہ ہائبرڈ رکشہ متعارف کروادیا ، پاکستانی کمپنی گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کردہ چینی ہائبرڈ رکشے کو مقامی طور پر اسمبل کیا گیا ہے اور یہ ہائبرڈ
رکشہ ائیر کنڈیشنڈ اور نان ائیر کنڈیشنڈ دونوں ورائٹی میں دستیاب ہے جبکہ اس رکشہ میں مسافروں کے لئے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اے سی ہائبرڈ رکشہ کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے اور یہ 200 سی سی کے ساتھ 4 کلو واٹ گھنٹے کی الیکٹرک پاور کا بھی حامل ہے ، یہ رکشہ ایک لیٹر فیول میں 50 کلو میٹر کا سفر طے کرسکتا ہے جبکہ اس کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے اس رکشہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے 25 کلومیٹر کی رفتار تک چلانے پر ایندھن صرف نہیں ہوتا اور رکشہ خودکار نظام سے ہائبرڈ سسٹم کے تحت چلتا ہے ، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ رکشہ کی خریداری کے لئے انھیں بے شمار آرڈرز موصول ہوئے ہیں اور وہ جلد ہی اس رکشہ کو سندھ کے بعد ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی فروختگی کے لئے پیش کرینگے ۔ ائیر کنڈیشنڈ رکشہ کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے ہے ، آٹومیٹک ڈور سسٹم اور وائی فائی سے مزین اس ہائبرڈ رکشہ کو کمپنی حکام نے خواتین کے لئے انتہائی آئیڈیل قرار دیا ہے ۔