پاکستانی نژاد نوجوان نے دو مغربی لڑکیوں کو جھوٹی محبت کا جھانسہ دے کر 3 کروڑ سے زائد رقم ہتھیا لی
مانچسٹر۔۔۔۔۔برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے دو خواتین کو محبت کا جھانسہ دیکر اڑھائی لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 3 کروڑ 17 لاکھ روپے ) سے محروم کردیا ۔ 32 سالہ تیمور خان کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ایک نجی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق بریڈفورڈ کا رہائشی تیمور خان جوئے کا بھی عادی ہے ۔ اس
نے ویب سائیٹ / سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین سے دوستی کی اور خود کوامیر کاروباری شخصیت ظاہر کیا ۔ جب خواتین اسے ملنے پر آمادہ ہوجاتیں تو وہ انھیں لگژری کاروں پر لینے جاتا تاکہ انھیں اس کی امارت کا یقین آجائے ۔ رپورٹ کے مطابق جب وہ خواتین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا تو انھیں کہتا ہے اس پر منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں ۔ یوں وہ ان سے رقم کا مطالبہ کرتا اور کہتا کہ جیسے ہی اس کا اکاؤنٹ غیر منجمد ہوگا وہ انھیں ان کی رقم واپس کردے گا ۔ اسی طرح اس نے دو خواتین سے اڑھائی لاکھ پاؤنڈز لوٹے ۔ کچھ عرصہ بعد دونوں خواتین کو شک گزرا تو انہوں نے مذکورہ تیمور خان کے خلاف پولیس میں رپورٹ کردی جس پر اسے گرفتار کرکے بریڈفورڈکراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے ساڑھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔