Breaking News

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھاکیلئے جدید ایم آرآئی مشین سمیت متعدد تشخیصی مشینوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی



 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھاکیلئے جدید ایم آرآئی مشین سمیت متعدد تشخیصی مشینوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی
سرگودھا ۔۔۔۔۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تشخیصی مشینوں اور گیارہ کروڑ روپے کی لاگت کی جدید ایم آر آئی  
مشین کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ۔ کمشنر نے ہسپتال میں طبی و دیگر عملہ کی حاضری کویقینی بنانے اور نئے تشخیصی آلات کو محفوظ ہاتھوں کے سپرد کرنے اور پروفیشنلز کو ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت جاری کردی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایم آر آئی مشین کی تنصیب آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گی ۔ اجلاس میں ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے ہسپتال کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سرگودھا میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مابین بہتر روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر نے ٹیچنگ و مولا بخش ہسپتال کے لئے 30 نئے سپلٹ ائیر کنڈیشنرز اور 400 پلاسٹک کرسیاں خریدنے کی منظوری طلب کی ۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن نے مولا بخش ہسپتال کو ایک انتھیسیزیا مشین اور ڈلیوری ٹیبلر فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ۔ اجلاس میں ڈی سی لیاقت علی چٹھہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان فرید، ایڈیشنل کمشنر طارق خان نیازی ،ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔