بھلوال: 8 تھانوں کا اشتہاری اور 40 وارداتوں میں مطلوب ساجد عرف ساجو گرفتار
بھلوال ۔۔۔۔۔ الیاس کلیار ایس ایچ او تھانہ سٹی تعیناتی کے دوران چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی الیاس کلیار نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرہ تنگ کر دیا جن میں سے کئی جرائم پیشہ افراد شہر چھوڑ چکے ہیں ایس ایچ او الیاس کلیار نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ 8تھانوں کا اشتہاری اور 40ڈکیتی اورچوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ساجد عرف ساجو کو گزشتہ روز گرفتار کرلیاگرفتار ہونیوالا ملزم جو کہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتا تھا گزشتہ روز مخبری پر اسے گرفتار کر لیا گیا تھانہ سٹی کی جانب سے اس اقدام پر شہریوں نے ڈی پی او سرگودہا اور آئی جی پنجاب کا الیاس کلیار کو بھلوال میں تعیناتی پر شکریہ ادا کیا ہے ۔