Breaking News

سرگودھا میں وائلڈ لائف پارک بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی



سرگودھا میں وائلڈ لائف پارک بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی
سرگودھا ۔۔۔۔۔سرگودھامیں وائلڈ لائف پارک بنانے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے ، فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے قریب اس منصوبہ کے لئے 24 ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے ۔ یہ بات کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے
سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے قیام سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرگودھا میں 14 مختلف مقامات پر پبلک واش رومز بھی بنائے جارہے ہیں ۔ اوریہ منصوبہ دو ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا ۔ کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے کہا کہ خانہ بدوش بچوں اور خواجہ سراؤں کوبنیادی تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کی فراہمی ،ہیلتھ کیمپ اور ہیلتھ کارڈ کااجراء کیا جارہا ہے ۔