Breaking News

ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی مارکیٹ میں متعارف‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم‘ بے شمار نئے فیچرز بھی شامل



Toyota Helux launched new model of Revo Rocco 2018 -  ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی مارکیٹ میں متعارف‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم‘ بے شمار نئے فیچرز بھی شامل
لاہور(عاطف فاروق ڈاٹ کام)ٹویوٹا ہیلکس ریوو کا نیا ماڈل نیچے فیچرز کے ساتھ پیش ، نئے ماڈل کی لانچ کے بعد پرانے ماڈلز کی بکنگ بھی روک دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے ٹویوٹا ہیلکس ریوو کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے جبکہ سابقہ ماڈلز کی بکنگ
روک دی گئی ہے۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی کی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔ کمپنی کے تمام یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں کے لیے بہترین ہے۔اگر اس کے انجن کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس کا باہری ڈیزائن گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ مختلف نہیں۔تاہم بمپر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈلائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدل دیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں ہیلکس ریو زیادہ اسٹائلش، طاقتور اور پرتعیش لک کی حامل گاڑی ہے۔اس گاڑی میں کمپنی نے مسافروں کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ وغیرہ۔ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، ڈان ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کروز کنٹرول، ٹرپ کمپیوٹر، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، پاور اسٹیئرنگ جیسے فیچرز موجود ہیں، تاہم ان میں سے کچھ اس کے زیادہ مہنگے ورڑن کا حصہ ہوں گے۔