وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت کوٹ عمرانہ (تحصیل بھلوال) پہنچ گئے‘ میڈیکل کیمپ کا معائنہ اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت تحصیل کوٹمومن کے قصبہ کوٹ عمرانہ اور گردو نواح کے دیہات میں ایڈز اور ہیپا ٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع
کر دئیے گئے ہیں۔ کوٹ عمرانہ میں فری میڈیکل کیمپ اس وقت تک کام کرتا رہے گا جب تک علاقے کے تمام افراد کے ٹیسٹ نہیں ہو جاتے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کے سیمپل لے کر لیبارٹری کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ لیبارٹری رپورٹ بیس فروری تک موصول ہو جائے گی۔ رپورٹس کے بارے میں متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ پی سی آر رزلٹ کے بعد بیماری میں مبتلاافراد کا فری علاج ہو گا جبکہ ہیپا ٹائٹس اور ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کیلئے کوٹ مومن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیبارٹری آئندہ دو ہفتوں میں کا م شروع کر دے گی ۔اسی طرح ضلع سرگودہا کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے اسی ہفتہ موبائل ہسپتال بھی فنگشنل ہو جائے گا۔ وہ آج تحصیل بھلوال کے قصبہ کوٹ عمرانہ میں ایڈ کے علاج معالجہ کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر علاقہ کے لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ محمد عاصم ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن ڈاکٹر رفعت النساء ،ڈاکٹر سکندر وڑائچ اور ڈرگ انسپکٹر کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ علاقے میں ایڈزکی بیماری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے انہیں موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لے کر انہیں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے اور وہ آج وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک علاقہ کے لوگوں کی تسلی نہیں ہو جاتی ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے ٹیسٹ کی سکریننگ جاری رکھی جائیگی ۔ انہوں نے کوٹ مومن میں ہیپاٹائٹس کا خصوصی کلینک بھی قائم کر نے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس کلینک سے لوگوں کو ٹیسٹ او رادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پریشان نہ ہوں بلکہ انہیں اس بیماری کے پھیلنے کے اسباب کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ بیماری عطائی ڈاکٹروں ‘ ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال اور حجام کے غیر محتاط حجامت کے روایتی طریقوں او رعطائی ڈاکٹروں کے دانتوں کے علاج کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ حجام دو چار روپے کے بلیڈ کی بچت کیلئے انسانوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں ۔ ہمیں خود چکنا ہو کر حجامت کرواتے وقت نئے بلیڈ کے ا ستعمال او رانجکشن کیلئے نئی سرنج کے استعمال کا تقاضہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تین چار ہزار آبادی کے قصبہ میں لوگوں کا بیماری میں دو چار ہوجانا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیمپل دینے والے لوگوں کے ٹیلی فون نمبر اور ایڈریس نوٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ بعد میں انہیں ان کے گھر ادویات پہنچانے کیلئے رابطہ میں آسانی رہے ۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے بچہ کلاں کے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کر تے ہوئے میڈیکل سٹور کاجائزہ لیا جہاں پر حکومت پنجاب کی فراہم کردہ ادویات کے علاوہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی ادویات کی موجودگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو معاملہ کی انکوائری کر کے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ مزید براں انہوں نے بی ایچ یو میں لوگوں کی شکایت کے یہاں پر انہیں فری ادویات کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہے جس پر صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کو حالات کاجائزہ لے کر انکوائری کر کے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عام آدمی بالخصوص دیہی آبادی میں صحت کی مفت سہولیات پر ایک ایک تحصیل میں معمول کے بجٹ کے علاوہ کروڑوں روپے مہیا کر رہی ہے ۔ اس صورتحال میں لوگوں کو ادویات کی عدم دستیابی محکمہ صحت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ قبل ازیں تحصیل ہیڈکوارٹر کوٹمومن میں دورہ کر تے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض او رڈرگ انسپکٹر ز کے ہمراہ فری میڈیکل سٹور بھاگٹانوالہ کااچانک معائنہ کرتے ہوئے سٹور میں زائد المعیاد ادویات کے علاوہ ممنوع اور بغیر ریکارڈ ادویات کے علاوہ دیگر بے ضابطگیوں پر سٹور سیل کرنے اور سٹور کے مالک کے خلاف پرچہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کے دفتر میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے بھلوال میں عرصہ چار پانچ سال سے واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کے باوجود فنکشنل نہ ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ کو اس سکیم کو دو ہفتے کے اندر اندر چالوکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہفتہ دس دن کے بعد اس سکیم کا جائزہ لیں گے او رتاخیر کے ذمہ داران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائیگی ۔ اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے شوگر مل کے گنا کے ریٹ کی مقررہ قیمت نہ ملنے او ردیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کابھی دورہ کیا۔

Post Comment