Breaking News

سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری : انٹرنیشنل کرکٹ میچ کروانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی



سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)سرگودہا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور گراؤنڈ کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کے پوٹینشل کے مثبت رحجان کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سرگودہا سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی
کام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ملک عزیز الحق ، حاجی رانا فاروق حسن ، شفیق الرحمن نیازی ، رانا شاہد عمران ، جلال اکبر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر و مرمت وقت کی اہم ضروت ہے تاکہ نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو استعمال میں لایا جا سکے۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق سپوٹس سٹیڈیم میں رجسٹرڈ تنظیموں کی میچ فیس2000/-اور نان رجسٹرڈ کی فیس5000/-رکھی گئی ہے۔ سٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ میچ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔بعد ازاں انٹر نیشنل میچ کرانے کی بھی منصوبہ بندی بھی کی گئی ۔ اجلاس میں سپورٹس سٹیڈیم کی اخراجات کیلئے وسائل پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جمنیزیم کمپلیکس کی ممبر شپ میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی کام اور مختلف اداروں کی طرف سے انکے نام سے انکلو ژر کی تزئین و ارائش پچ کی تعمیر ، گراسی گراؤنڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ بعدا زاں ڈپٹی کمشنر نے سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ کی دوکانوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو گھر سے باہر پر امن اور خوشگوارماحول میں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کیلئے تفریحی سہولیات مہیا کی جا سکے۔
Deputy Commissioner Sargodha Liaqat Ali Chatha is checking the renovation work at Sargodha Sports Stadium - سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے تعمیراتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں ۔