Breaking News

سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا‘ حاجیوں کیلئے اچھی خبر آگئی



سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا‘ حاجیوں کیلئے اچھی خبر آگئی
اسلام آباد(عاطف فاروق ڈاٹ کام) سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 1 لاکھ 84 ہزار 210 کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کا حج
کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 1 لاکھ 84 ہزار 210 کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے ۔ پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2018 کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ، حج معلومات کے لئے میٹریل کی تیاری کے حوالے سے ٹینڈر جاری کردئیے گئے ہیں ، جن میں حاجیوں کی ویکسی نیشن ، رہنمائے حج کتابچہ ، سی ڈیز ، احرام ، ٹریول بیگز ، گلے میں لٹکانے والے کارڈز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں ۔