Breaking News

منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اُٹھا لیا‘ ضلع کا پہلا سرکاری ترک نشہ سنٹر قائم کردیا گیا



منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اُٹھا لیا‘ ضلع کا پہلا سرکاری ترک نشہ سنٹر قائم کردیا گیا
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے بارہ بیڈز کا ترک نشہ سنٹر کا قیام عمل میں آچکاہے ۔ سنٹر کے قیام میں مخیر حضرات بالخصوص چوہدری لیاقت علی وڑائچ او رڈاکٹر سکندر ؤڑائچ کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر عرفان
فرید اور دیگر مخیر حضرات نے بھر پو رتعاون کیا جو ان کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہو گا جس سے منشیات کے مریضوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی اور وہ معاشرے پر بوجھ کی بجائے اپنے پاؤ پر خود کھڑا ہو کر اپنا روزگار چلا سکیں گے۔ وہ آج ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں ترک نشہ سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر عرفان فرید‘ ڈاکٹر سکندر وڑائچ ‘ چوہدری لیاقت علی وڑائچ ‘ حاجی محمد اسماعیل ‘ ملک خضر حیات اعوان ‘ ملک عابدحسین اعوان ‘ حاجی شیخ اقبال ‘ صدر بار عنصر بلوچ ‘ ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر افتخار احمد چیمہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر محمود چیمہ ‘ ای ٹی او محمد ارشد چہل ‘ خواجہ شفیق الرحمان ‘ ملک عبدالحمید ‘چوہدری عبدالقدوس ‘ ڈپٹی مےئر محمد بلال خان ‘ ڈاکٹر نثار احمد ‘ اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ اے سی جی فاروق حیدر عزیز ‘ ملک آفتاب احمد ‘میاں محمد سلیم ایڈووکیٹ ‘ سوشل ویلفےئر آفیسر مس عاصمہ اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منشیات کے مریضوں کے علاج کے بعد ان کی بحالی کیلئے انہیں روزگار دے کرانہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے سنٹر کا قیام بہت بڑا کارخیر ہے ۔ اس عارضی سنٹر کے بعد نیوسٹیلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں مستقل بنیادوں پر ترک نشہ سنٹر قائم کیا جارہاہے جس کی تعمیر پر تین کر وڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاگیاہے یہ سنٹر سڑکوں اور اروڑیوں پر پڑے منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرکے قیام سے شہر میں منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیلئے ڈی پی او سرگودہا کی طرف سے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے سنٹر کے قیام میں مخیر حضرات بالخصوص پیشنٹ ویلفےئر کونسل کے صدر چوہدری لیاقت علی وڑائچ ‘ ملک عبدالحمید ‘ چوہدری عبدالقدوس ‘ حاجی محمد اسماعیل ‘ ملک خضر حیات ‘ شیخ محمد اقبال‘ طارق یعقوب اور عرفان بٹ کے علاوہ دیگر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاکہ یہ ان کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہو گا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی بی ہسپتال میں عبدالصبور واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرتے ہوئے پیشنٹ ویلفےئر کونسل کی خدمات کی تعریف کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں انسداد منشیات کمیٹی کی صدارت کر تے ہوئے منشیات کی فروخت او راس کے کاروبار کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا او ر ہدایت کی کہ منشیات کے مریضوں کی کونسلنگ پر بھر پور توجہ دی جائے ۔ انہوں نے منشیات کے خلاف یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو جذبہ خدمت خلق کے تحت ایسے افراد کو ان کی بحالی کیلئے اڈاپٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف بھر پور آگہی مہم چلانے اور محکمہ ایکسائز او ردیگر اداروں کو ایسے مریضوں کی رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سکند وڑائچ ‘ای ٹی او ارشد چہل‘ میاں محمد سلیم ایڈووکیٹ ‘ ملک آفتاب احمد اور ملک عابد اعوان کے علاوہ دیگر نے نشہ کے کنٹرول کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ 
سرگودھا : ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں ترک نشہ سنٹر کا افتتاح کررہے ہیں۔