ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ، عملے کے 6 افراد سمیت تمام 66 مسافر جاں بحق
تہران(عاطف فاروق ڈاٹ کام) ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا کہ اچانک اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا اور صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ایمرجنسی سروس کے
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ہنگامی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ پر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ایئرلائن انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار عملے کے 6 افراد سمیت تمام 66 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں دو سیکیورٹی گارڈز، دو خدمت گزار، ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ بھی شامل ہے۔

Post Comment