ملکی حالات جب بھی بدل رہے ہوتے ہیں یہ ’’کام‘‘ ہوجاتا ہے : کیپٹن (ر)صفدر برس پڑے
اسلام آباد(عاطف فاروق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ملک کے جب بھی حالات بدل رہے ہوتے ہیں تو وزیراعظم یا تو نااہل ہوجاتا ہے یا ہائی جیکر بن جاتا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو لکھی ہوئی رپورٹ دی گئی، اگر انہیں آج رپورٹ لکھنے کا کہا جائے تو وہ اس کے 5 صفحات بھی نہیں لکھ سکتے۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ یہاں تو بڑے بڑے کام ہوتے ہیں، پکڑتے پاناما میں اور نکالتے اقامہ میں ہیں جس پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ کو توہین عدالت میں سپریم کورٹ بلایا گیا تو پیش ہوجائیں گے جس پر ان کا کہنا تھا میں تو ہیروں والی جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوگیا تھا۔روزنامہ جنگ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ کبھی دھرنے اور کبھی نیوز لیکس، ہمارے ہاتھ باندھ دیے گئے ہیں، ملک کے حالات جب بھی بدل رہے ہوتے ہیں تو وزیراعظم یا تو پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے، کبھی ہائی جیکر بن جاتا ہے اور کبھی نااہل ہوجاتا ہے۔

Post Comment