Breaking News

سرگودھا :ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس‘ 9 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی



Sargodha: Divisional development working committee meeting: 9 development schemes are passed -  سرگودھا :ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس‘ 9 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 9ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ان سکیموں پر اخراجات کااندازہ 81کروڑ 88 لاکھ 74 ہزار لگایاگیاہے ۔اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن
ندیم محبوب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری قدیر احمد اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس کے علاوہ ہائی وے ‘ پبلک ہیلتھ اور محکمہ اریگیشن کے ایس ای صاحبان ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں میانی سے پکھوال تک 8.30کلو میٹر سڑک کی دوبارہ تعمیر کیلئے 19 کروڑ 72 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں سرگودہا کانڈیوال روڈ سے سرگودہا بائی پاس ‘ پل 36جنوبی تک 17کلو میٹر سڑک کی بحالی کیلئے چھ کروڑ 71 لاکھ ‘ پل چک نمبر 111جنوبی فیصل آباد روڈ سے چک نمبر 107جنوبی اور 111جنوبی براستہ گرلز ہائی سکول چک نمبر 111 جنوبی کی 4.67کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے سات کروڑ 72لاکھ ‘ لاہور سرگودہا روڈ 10میل سے فیصل آباد سرگودہا روڈ چک نمبر 46 اڈا تک 16.75 کلو میٹر لنک روڈ سڑک کی مرمت کیلئے آٹھ کروڑ 63 لاکھ ‘ پل چک نمبر 142 جنوبی سے چک نمبر 113جنوبی براستہ چک نمبر 112جنوبی ‘ چک نمبر 116جنوبی اور پل 111جنوبی کی 12.81کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر کیلئے 13کروڑ 40لاکھ ‘ للیانی تحصیل کوٹ مومن کی 5.95 کلو میٹر سڑ ک کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ 92لاکھ ‘ کوٹمومن بھابڑہ روڈ سے کوڑے کوٹ تک 4.60 کلومیٹر سڑک کی تعمیر وتوسیع کیلئے چھ کروڑ 67 لاکھ ‘ شکر درہ سے بوری خیل روڈ عیسیٰ خیل کیلئے ترمیمی بجٹ بارہ کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری کے علاوہ ماڈل قبرستان چک نمبر 40 شمالی کیلئے پچاس لاکھ روپے کے مزید فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔
Sargodha : Commissioner Sargodha Division Nadeem Mehboob chairing the meeting of Divisional Development Working Committee - سرگودھا: کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔