Breaking News

چار ماہ میں 8 شادیاں رچاکر لوگوں کو لوٹنے والی چالباز دوشیزہ گرفتار



چار ماہ میں 8 شادیاں رچاکر لوگوں کو لوٹنے والی چالباز دوشیزہ گرفتار
سرگودھا (ہفتہ :14 اکتوبر 2017ء )صرف چار ماہ میں آٹھ شادیاں رچاکر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والی چالباز دوشیزہ ثناء بی بی کے متعلق ابتدائی پولیس تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ثناء بی بی کے خاندان کا تعلق انسانی اعضاء ،
گردوں کی فروخت کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے علاقہ کوٹ مومن سے ہے جہاں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر کئی افراد اپنے گردے فروخت کرچکے ہیں ۔ ثناء بی بی کے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ اس کے والدین کا تعلق کوٹمومن کے مسلم شیخ خاندان سے ہے ۔ اس کا والد عمر حیات چند سال قبل وفات پاگیا ہے جس کی وفات کے بعد غربت سے تنگ آکر اس کی والدہ شمیم بی بی نے رب نواز نامی شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی ، اس کی چھوٹی بہن اور بھائی سمیت گردے فروخت کرنے کے لئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی گئے جہاں حکومت کی طرف سے اس مکروہ دھندے کے خلاف کاروائی کے خوف سے ان لوگوں نے شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور سرگودھا آکر اس دھندہ میں دیگر خواتین اور مرد حضرات کو شامل کرکے چھد ماہ کے دوران کئی افراد کو لوٹا ۔ اس دوران اس گینگ نے ثناء کی یکے بعد دیگرے آٹھ مختلف افراد سے شادیاں رچائیں اور ان افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔