بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نکلوانے کیلئے جانیوالوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار
سرگودھا ۔۔۔۔۔بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے ماہانہ مالی امداد حاصل کرنے والی ہزاروں ان پڑھ اور غریب خواتین اے ٹی ایم کے کارڈ سے طریقہ کار سے آگاہی نہ ہونے کے باعث نوسربازوں کے ہاتھ لٹنے لگیں ۔ مسجد حامد علی شاہ کے
قریب واقع نجی بینک سے رقم نکالنے میں مدد دینے پر نوسرباز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔ ایمرجنسی پولیس درجنوں کالیں کرنے کے بعد مدد کو پہنچ گئی ۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے ہزاروں غریب بیوہ ان پڑھ خواتین کو ماہانہ مالی امداد اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال سے آگاہی نہ ہونے کے باعث درجنوں نوسرباز سادہ لوح خواتین کو بینکوں کے عملہ اور سکیورٹی گارڈوں کے ہمراہ اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوکر ان کی رقوم نہ صرف ہتھیا لیتے ہیں بلکہ ان کے کارڈوں کے پن کوڈ بھی محفوظ کرلیتے ہیں۔ ایسے گروہ سرگودھا کے متعدد بینکوں ، پوسٹ آفس سمیت اے ٹی ایم مشینوں کے قریب بدستور وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل پولیس تھانہ سٹی نے عوام کی طرف سے پکڑے جانے والے پانچ رکنی گروہ کو اسی بینک کے اے ٹی ایم مشین سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا تھا۔ گزشتہ روز اس گروہ کے سرغنہ (ط۔ح)نے سلانوالی روڈ پر واقع رحمت ٹاؤن کی رہائشی غریب رسیدہ خاتون کو جھانسہ دیکر اے ٹی ایم مشین سے ہزاروں کی نقدی ہتھیالی ۔ موقع پر شہریوں کی مداخلت پر رقم واپس کرنے کے بعد رفوچکر ہونے کی کوشش کرنے والے اس نوسرباز کو پولیس کے حوالے کرنے کے لئے 15 پر اطلاع دی گئی ۔ متعدد بار کالیں کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔

Post Comment