Breaking News

سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی : سات کلو چرس سمیت 285 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد



سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی : سات کلو چرس سمیت 285 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد
سرگودھا ( ہفتہ : 14 اکتوبر 2017 ء ) منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سرگودھا پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں سرگودھا پولیس نے الگ الگ واقعات
میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کومنشیات فروشی و ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے سات کلو کے قریب چرس سمیت 285 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ سرگودھا پولیس نے گرفتار شدہ ملزمان کو حوالات بند کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔