بھارت میں ایک اور ہولناک واقعہ ... دس سالہ بچی ماں بن گئی
نئی دلی ۔۔۔۔۔بھارت کو دنیا بھر میں جنسی جرائم کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ ہر روز ایک سے بڑھ کر ایک بھیانک جنسی جرم کی خبر اس ملک سے آتی ہے، لیکن حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے کی ہولناکی نے تو ہر کسی کو دہلا کر رکھ دیا
ہے۔ بھارتی پنجاب میں 10 سال کی بچی اپنے ماموں کی زیادتی کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی، اور اب اس کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہو چکی ہے۔متاثرہ لڑکی، جسے عدالت نے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی تھی، کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کے ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اسے جنسی درندگی بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا ماموں ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو عدالت نے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو وہ تقریباً 8 ماہ کی حاملہ تھی اور قانون کے مطابق اسے اسقاط حمل کی اجازت نہ تھی۔پولیس نے پہلے اس کے بڑے ماموں کو گرفتار کیا جس کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے وہ بچے کا باپ ثابت نہیں ہوا، جس کے بعد دوسرے ماموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کی عمر 38 سال ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ یہی وہ درندہ ہے جس نے لڑکی کو حاملہ کیا،البتہ دوسرا ملزم بھی اس سے زیادتی میں ملوث رہا ہے۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا تھا کہ بڑے ماموں نے اسے گزشتہ 7ماہ کے دوران درجنوں بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دونوں درندہ صفت ملزمان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔

Post Comment