سرگودھا ؛ پولیس نے بیرون ملک سے واپس آنیوالے نوجوان کو پکڑ لیا ، والدہ عدالت پہنچ گئی
سرگودھا ۔۔۔۔۔ دین کالونی کی شہناز بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق جسراء کی عدالت میں بتایا کہ 14 روز قبل اس کا بیٹا وقاص حسن بیرون ملک سے واپس آیاتو اسی روز سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے میرے بیٹے کواٹھا لیا اور 14 دن گزر جانے کے باوجود اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جبکہ اسے وحشیانہ تشددکانشانہ بھی بنایا گیا جبکہ عدالت نے سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کو موقع پر طلب کیا تو پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ڈکیتی کانامزد مقدمہ درج ہے ۔
Post Comment