Breaking News

سرگودھا : سوشل میڈیا پر بھتے کامطالبہ کرنے والا قانون کی زد میں آگیا



سرگودھا ۔۔۔۔۔ فیس بک کے ذریعے اغواء کرنے کی دھمکی دینے اور بھتہ مانگنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جاوید کالونی 49 ٹیل کے رہائشی محسن رضا نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملکوال کے رہائشی ملزم عدنان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسے اغواء کرنے کی دھمکی دی اور بھتے کا مطالبہ کیا ۔ محسن رضاکی درخواست پر تھانہ کینٹ سرگودھا نے ملزم عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔