سرگودھا ؛ کارسواروں نے پولیس پر گاڑی چڑھا دی ، دوران تلاشی 20 بوتل شراب برآمد
سرگودھا ۔۔۔۔۔ تیز رفتار کار کو ناکہ بندی پر روکا گیا تو ڈرائیور نے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی ۔ بعدازاں پولیس نے مذکورہ کار کا تعاقب کیا اور کارمیں موجود تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دوران تلاشی کار میں سے 20 بوتل شراب بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ،گل جہاں اور ضیافت کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ پولیس کے روکنے پر انہوں نے گاڑی پولیس پر چڑھا دی ۔پولیس نے گرفتار کرکے کار اوربرآمدشدہ شراب قبضے میں لے لی اور مزید تفتیش شروع کردی ۔
Post Comment