Breaking News

للیانی سے 5 گدھے چوری ، باقیات قریبی باغ سے ملیں ، کھالیں غائب



للیانی / بھلوال / کوٹ مومن ۔۔۔۔۔نامعلوم چور 5 گدھوں کی کھالیں اتار کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق للیانی میں نور بلوچ، عمر حیات حجام، مشتاق ارائیں، شہباز پنجوتھہ کی ملکیت 5 گدھے رات کو چری کرلئے گئے۔ صبح تلاش کرنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب باغات سے گدھوں کی باقیات ملیں، جبکہ چند لوگوں گدھے بھی لاپتہ ہیں۔ شہریوں نے نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ کوٹ مومن رجوع کرلیا۔