سرگودھا: نکاسی آب کا جھگڑا، ہمسائے نے ماں بیٹے کے سرمونڈ ڈالے
سرگودھا ۔۔۔۔۔ سرگودھا میں گھر کے باہر گندے پانی کی نکاسی کے جھگڑے پر علاقے کے غنڈے نے ماں اور جوان بیٹے کے سر کے بال مونڈ دئیے جبکہ بیٹے کی ایک مونچھ بھی کاٹ دی۔ پولیس نیو اقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے فریقین میں صلح کرانے کی کوشش شروع کردی۔مقامی اخبار کے مطابق سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ مجاہد کالونی سے ملحقہ ملت پارک میں رہائش پذیر شاہین بی بی اور اس کے 21 سالہ بیٹے طیب کے سر کے بال علاقے کے بدنام غنڈے نے کاٹ دئیے، تشدد کا نشانہ بنایا اور جواں سالہ طیب کی ایک مونچھ بھی کاٹ دی۔ شاہین بی بی نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ طویل عرصہ سے چلا آرہا ہے۔ گندے پانی کی نکاسی کے جھگڑے پر محلہ کے بدمعاش ممتاز نے دیگر لوگوں کے ساتھ اس کے گھر آکر پہلے تشدد کیا اور پھر قینچی سے میرے اور میرے بیٹے طیب کے بال کاٹ دئیے، قینچی سے اس کی ایک مونچھ بھی کاٹ دی۔ جب مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کے پاس گئے تو ملزم بااثر ہونے سے پولیس نے مقدمہ بھی درج نہ کیا۔دوسری طرف تھانہ اربن ایریا پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بتایا کہ معاملے کی چھان بین کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
Post Comment