سرگودھا : مرغوں کی لڑائی پر جوا کرنیوالے 6 ملزم گرفتار : 50 فرار
سرگودھا ۔۔۔۔۔سرگودھا کے کئی نواحی علاقوں میں مرغوں کی لڑائی کروانے والے شوقین حضرات اپنے اس شوق سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ، اخلاقی طور پر تو جانوروں کی لڑائیاں کروانا انتہائی قابل اعتراض کھیل ہے تاہم بعض افراد مرغوں کی لڑائی میں جوا لگاتے ہیں اور بڑے شوق کے ساتھ اس کا اہتمام بھی کرتے ہیں جہاں سینکڑوں افراد بے زبان جانوروں کا یہ خونی کھیل دیکھ کر خوش ہوتے ہیں لیکن کسی میں یہ اخلاقی جرات نہیں ہوتی کہ ایسا فعل سرانجام دینے والوں کو روکا جاسکے ۔ تاہم سرگودھا پولیس نے نواحی علاقہ 48 شمالی میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے افراد کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر ریڈ کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 50 کے قریب افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہے ۔
Post Comment