سرگودھا: پی پی 30میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آگئیں
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) ضلع سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آگئیں ۔ پولنگ اسٹیشن 132 میں سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص جدید اسلحہ سمیت داخل ہوگیا جسے کسی نے نہ روکا جب کہ ڈی پی او سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ
اسلحہ بردار شخص سرکاری اہلکارتھا تاہم سادہ کپڑوں میں اسلحہ لانے کی انکوائری کی جائے گی۔گورنمنٹ اسلامیہ ماڈل اسکول کوٹ مومن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 124 ،125 اور 132 میں بیلٹ باکس کے قریب موجود عملہ پابندی کے باوجود آزادانہ موبائل فون کا استعمال کرتا رہا۔یاد رہے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ پی پی 30 سرگودھا میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 912 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔ مذکورہ حلقہ میں انتخابی عمل کے لئے 137پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ سیکورٹی کے لئے پولیس کے 2 ایس پی ، 5 ڈی ایس پی ، 7 انسپکٹرز اور ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو نے پولنگ اسٹيشن 99 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا ۔

Post Comment