Breaking News

منڈی بہاؤ الدین: 85 سالہ شخص کی 70 سالہ خاتون سے 20 سال بعد دوبارہ دھوم دھام سے شادی



منڈی بہائوالدین (عاطف فاروق ڈاٹ کام )دل جوان ہو تو محبت میں عمر رکاوٹ نہیں بن سکتی اور یہ بات منڈی بہاؤالدین کے 85 سالہ شخص نے ایک 70 سالہ خاتون سے 20 سال بعد دوبارہ شادی کرکے ثابت کردی ہے۔منڈی بہاؤالدین کے علاقے واسو میں 85 سالہ بشیر نے 70 سالہ رحمت بی بی سے دھوم دھام
سے شادی کی، جس میں سب رشتہ داروں نے شرکت کی۔شادی میں تمام رسومات شاندار طریقے سے ادا کی گئیں، جن میں ان کے پوتے پوتیوں سمیت رشتہ داروں اور محلے داروں نے بھرپور حصہ لیا۔شادی میں بشیر اور رحمت بی بی کے پوتے پوتیوں اور رشتہ داروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ رحمت بی بی سے 50 سال قبل بھی بابا بشیر نے شادی کی تھی تاہم 30 سال بعد دونوں میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہونے کے باعث طلاق ہوگئی تھی۔جس کے بعد چار بچوں کے ماں باپ کے راستے الگ الگ ہوگئے تھے اور رحمت بی بی نے دوسری شادی کرلی تھی۔لیکن پھر خاتون کے دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتے پوتیوں نے اپنے دادا دادی کو دوبارہ ایک کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں ایک بار پھر 20 سال بعد ایک دوسرے کا ہمسفر بنا ڈالا۔