بیشتر ہوائی جہازوں پر سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے ؟ تحقیق کے بعد حیران کن وجوہات سامنے آگئیں
اسلام آباد( عاطف فاروق ڈاٹ کام) آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ائیر لائن کمپنیوں کی اکثریت اپنے جہازوں پر سفید رنگ کیوں کرتی ہے ؟ اس تحریر میں ہم اسی سوال کے متعلق جاننے کی کوشش کریں گے ۔ ائیر لائن کمپنیوں کی طرف سے جہازوں پر سفید
رنگ کرنے کے پیچھے کئی وجوہات چھپی ہوئی ہیں ۔ جن میں سب سے بڑی وجہ وزن میں کمی کی ہے ۔ یہاں یقیناًآپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ جہاز کے رنگ کا اس کے وزن سے بھلا کیا تعلق ہے ؟ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاز کے رنگ کا اس کے وزن سے بالکل تعلق ہے ۔ بوئنگ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک جہاز کا رنگ اس کے وزن میں 273 کلو گرام سے لے کر 544 کلوگرام تک اضافہ کرنے کا باعث بنتا ہے اور جہاز کا وزن جتنا زیادہ ہوگا اتنا زیادہ ہی وہ ایندھن استعمال کرے گا ۔ ائیر لائن کمپنیاں جہاز کے وزن کو بہت اہمیت دیتی ہیں ۔ اسی طرح جہاز پر کئے جانے والے پینٹ کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ جہاز پینٹ کرنے والی کمپنیوں کے مطابق ایک جہاز پر پینٹ کرنے کے دوران تقریباً 350 سے 450 لیٹر تک پینٹ استعمال ہوتا ہے اور پر آنے والے اخراجات پینٹ کے معیار پر منحصر ہوتے ہیں ، عام طور پر ایک جہاز پر پینٹ کرنے پر 50 ہزار ڈالر سے لے کر 2 لاکھ ڈالر تک کی رقم خرچ ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ جہاز پر سفید رنگ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ سفید رنگ روشنی کو منعکس کرتا ہے جس کی وجہ سے گرمی میں بھی جہاز کا درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے ۔ جہاز کی تیاری میں کئی حصے پلاسٹک ، فائبر گلاس اور کاربن فائبر کے بنائے جاتے ہیں جن کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے ، جہاز پر کیا گیا سفید رنگ چونکہ جہاز کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اس لئے مذکورہ حساس آلات بھی گرمی سے محفوظ رہتے ہیں ۔

Post Comment