پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کا غیر معمولی اجلاس‘دورہ ء نواز شریف کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر چوہدری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف 31دسمبر کو کوٹمومن جلسہ سے اپنی تحریک کا آغاز کریں گے اور اہم سیاسی اعلان بھی کریں گے۔
سابق وزیراعظم کے جلسہ میں لاکھوں افراد شرکت کر کے اپنے محبوب قائد سے والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلع بھر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور پارٹی عہدیداران کو اپنی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید،امیدوار قومی اسمبلی پیر فاروق بہاوالحق شاہ،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری طاہر سندھو،چوہدری فیصل فاروق چیمہ، میاں مناظر علی رانجھا،چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں،رانا منور غوث، ڈاکٹر نادیہ عزیز، سردار بہادر عباس میکن، چیئر مین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن، میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید،ڈپٹی میئر بلال خان، سابق ایم این اے حاجی اسلم کچھیلا،ڈاکٹر نجف علی بھٹی، وائس چیئرمین ضلع کونسل سرفراز احمد بھٹی،رائے حامد رضا بھٹی،ملک ربنواز فروکہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیرمملکت بیرسٹرمحسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ سرگودہا کی عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور یہاں کی عوام نے ہمیشہ لیگی قائدین پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا ہے لیگی قائدین بھی سرگودہا کی عوام سے پے پناہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے دو مرتبہ ضلع سرگودہا سے الیکشن میں حصہ لیا اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی تحریک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی تحریک ہے اور انشاء اللہ یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 31دسمبر کو کوٹمومن جلسہ میں میاں محمد نواز شریف کا ایسا استقبال کیا جائیگا کہ جس سے ضلع سرگودہا کی سیاسی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکے گی اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اراکین اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی عہدیداران پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔اس موقع پر تمام اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں و پارٹی عہدیداران نے جلسہ کو تاریخ ساز بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں اور ان کی سرگودہا آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔انشاء اللہ 31دسمبر کو ضلع بھر کے تمام راستے کوٹمومن شہر کی طرف رواں دواں ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا اور سٹی مسلم لیگ ن سرگودہا میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں تمام لیگی اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران اپنے محبوب قائد میان محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

Post Comment