Breaking News

سرگودھا : اندرون شہر رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی‘ لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر



fire demaged a house in sargodha - سرگودھا : اندرون شہر رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی‘ لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام)اندرون شہر رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا
سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلاک نمبر سترہ میں واقع ایک مکان میں آگ لگی دیکھتے دیکھتے ھی آگ مزید پھیل گئی جس سے مکان کے کمروں کی چھتیں اور اندرپڑا ہوا سامان جل گیا۔گھر میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ابھی نہیں لگایا جاسکا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کافی زیادہ ہوا ہے ۔