Breaking News

میئر کارپوریشن کیطرف سے تجاوزات کنندگان کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ ‘حتمی ڈیڈ لائن دیدی گئی


میئر کارپوریشن کیطرف سے تجاوزات کنندگان کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ ‘حتمی ڈیڈ لائن دیدی گئی
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) میئر کارپوریشن کی ہدایت کے مطابق کل سے سرگودھا شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کےخلاف بھرپور طریقہ سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے میئر ملک اسلم نوید نے 13 نومبر
تک از خود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ 13 نومبر سے تجاوزات کےخلاف بھرپور طریقہ سے مہم کا آغاز کردیا جائیگا اب دیکھنا یہ ہے کہ کل 13 نومبر سے مہم شروع ہوتی ہے یا نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ رہی سہی کسر ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور غلط پارکنگ نے پوری کردی ہے سڑکیں بلاک ہونے سے اکثر اوقات ایمبولینسز ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں جس سے لوگوں کی زندگیوں کےلئے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں شہریوں نے میئر سرگودھا کی جانب سے کل مورخہ 13 نومبر سے تجاوزات کےخلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی۔