Breaking News

سرگودھا پولیس کے اقدامات سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے: آر پی او سرگودھا اختر عباس


سرگودھا پولیس کے اقدامات سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے: آر پی او سرگودھا اختر عباس
بھلوال (عاطف فاروق ڈاٹ کام) آر پی او سرگودہا اخترعباس نے کہا ہے کہ جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے شکایات کی کمی اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیس ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی بہتر انداز سے کررہے ہیں یہ بات انہوں
نے بھلوال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی اوسرگودہا سہیل چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے کھلی کچہری میں میانی ،بھیرہ ،کوٹمومن ،پھلروان ،بھلوال صدروسٹی کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر سائلین نے اپنی شکایات پیش کیں جن پر آر پی او نے موقع پر احکامات صادر فرمائے شہریوں کی جانب سے مختلف قسم کے مسائل کی نشاندہی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی رابطہ کر بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوزصاحبان کو اپنے تھانوں میں بیٹھ کر عوام کی شکایات سننے اور کاروائی کرنے کیلئے وقت مختص کردیا گیا ہے اس قبل بھی حکومت پنجاب نے عوام کو دیگر مشکلات سے آسانی دینے کیلئے سنٹرز کا قیام بھی کیا تاکہ انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ کرائم کے حوالے سے بھلوال کی کارکردگی بہتر ہے مزید یہ کہ ایس ایچ اوصاحبان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اپنی کاروائیاں تیز کریں اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران نے محرم الحرام میں بہترکارکردگی پر ایس ایچ و ملک فاروق حسنات اور دیگر پولیس ملازمین کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔
RPO Sargodha Akhter Abbas - DPO Sargodha Sohail Chaudhary in Bhalwal