قصور کے بعد سرگودھا میں بھی 18 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
بھلوال ( آئی این پی ) قصور کے بعد بھلوال میں 18 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق تصور آباد بھلوال کی رہائشی ساجدہ پروین صبح گھر سے کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی ۔ لڑکی کے والدین اسے تلاش
کرتے رہے ، 5 گھنٹے کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا
کرتے رہے ، 5 گھنٹے کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا
کر قتل کیا گیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق دو افراد نے زیادتی کے بعد18سالہ ساجدہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ تصور آباد کی رہائشی ساجدہ پروین اور محمد خان صبح رفع حاجت کیلئے گئی تو دوافراد نے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا دالا اور پہچانے جانے کے ڈر سے گلا دبا کر قتل کر دہا جس کی نعش پوست مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لائی گئی تو محمد
خان نے الزما لگایا کہ میری بیٹی کو کو امین اور یارا اقبال نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا واقعہ کے بعد ڈی پی او سرگودہا ہسپتال پہنچ گے جس نے ساجدہ کے تدفین کی تمام زمہ داری خود کرنے کا وعدہ بھی کیا اور تمام اخراجات ادا کرنے کا وعدی بھی کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم امین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس چھاپے مارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے ضرور دیں ، شکریہ
Widget is loading comments...







