Breaking News

صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کا دورۂ سرگودہا: ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی



provincial minister C & W Tanvir Aslam Malik visited Sargodha to check development schemes of Sargodha Division - صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کا دورۂ سرگودہا: ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو تنویر اسلم ملک نے سرگودہا ڈویژن میں مختلف محکموں کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے محکموں کو 31 مارچ 2018 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل اور کوالٹی
میں غفلت میں محکموں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وہ آج سرگودہا ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور کوالٹی کے جائزہ کے سلسلہ میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران مےئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم اور ایم پی اے چکوال ملک شہر یار اعوان کے علاوہ کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب اور قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل او رضلعی افسران کے علاوہ وڈیولنک کے ذریعے ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زنے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت ترقیاتی سکیموں کی رفتار کاجائزہ لیتے ہوئے پراگرس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سرگودہا ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت 655 سکیموں کیلئے گیارہ ارب 27 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے چھ ارب 87 کروڑ 70لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 65فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 281جاری سکیموں کیلئے سات ارب 59 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے چار ارب 80کروڑ روپے کے اخراجات سے 63فیصد ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 357 نئی سکیموں کیلئے 2۔ارب 74کروڑ میں سے ایک ارب 22 کروڑ روپے اور خادم پنجاب رورل روڈ پر وگرام کی 17سکیموں کیلئے 94 کروڑ میں سے 87 کرو ڑ روپے کے اخراجات سے 93 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیاہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ ہائی ویز کی 82 سکیموں کیلئے چار ارب 85 کروڑ 63 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے ان سکیموں پر 60فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ اسی طرح محکمہ بلڈنگز کی 106 سکیموں پر ایک ارب 96کروڑ 62 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے اور 62فیصد کام جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 85 سکیموں پر 71کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات سے 93 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ۔ اسی طرح سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ ہائی ویز کی 140 نئی سکیموں کیلئے سوا ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ محکمہ بلڈنگز کی 138 سکیموں کیلئے گیارہ کروڑ ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 169 سکیموں کیلئے ایک ارب 12کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ لوکل گورنمنٹ کی دس سکیموں کیلئے 26کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ اسی طرح خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام فیز 5 ۔2017-18 کے تحت ضلع سرگودہا میں آٹھ سکیموں پر 46کروڑ 42 لاکھ ‘ ضلع خوشاب میں تین سکیموں پر تیرہ کروڑ دس لاکھ ‘ضلع میانوالی کی دو سکیموں پر پندرہ کروڑ 77 لاکھ او رضلع بھکر کی چار سکیموں پر گیارہ کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات سے مجموعی طو رپر 92 فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ اسی طرح محکمہ بلڈنگز کی 106سکیموں میں سے ضلع سرگودہا میں 39سکیموں پر 60 کروڑ روپے ‘ ضلع خوشاب کی بیس سکیموں پر سترہ کروڑ 86 لاکھ روپے ‘ ضلع میانوالی کی بیس سکیموں پر سترہ کروڑ او رضلع بھکر کی 27 سکیموں پر 26 کروڑ 91 لاکھ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں محکمہ بلڈنگ کی 38 نئی سکیموں میں سے ضلع سرگودہا کی پندرہ سکیموں کیلئے پانچ کروڑ 47 لاکھ ‘ ضلع میانوالی کی با رہ سکیموں کیلئے چار کروڑ 27 لاکھ او رضلع بھکر کی چار سکیموں کیلئے سوا کروڑ روپے جا ری کئے گئے ۔ اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 85جاری سکیموں میں سے ضلع سرگودہامیں 52سکیموں کیلئے 44 کروڑ روپے ‘ ضلع خوشاب کی با رہ سکیموں کیلئے دس کروڑ 81 لاکھ روپے ‘ ضلع میانوالی کی گیارہ سکیموں کیلئے تیرہ کروڑ 92 لاکھ اور ضلع بھکر کی دس سکیموں کیلئے آٹھ کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ جس سے 93 فیصدترقیاتی کام مکمل ہوچکاہے ۔ اسی طرح پبلک ہیلتھ کی 169نئی سکیموں میں سے ضلع سرگودہا میں 92 سکیموں پر 53 کروڑ 92 لاکھ ‘ ضلع خوشاب کی 31 سکیموں پر ایک کروڑ 66 لاکھ ‘ ضلع میانوالی کی 18 سکیموں پر گیارہ کر وڑ سترہ لاکھ او رضلع بھکر کی 28 سکیموں پر آٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی دس نئی سکیموں کیلئے 26 کروڑ روپے جاری کئے گئے جن میں سے پانچ کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج اور خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت کام کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں 89 وارڈ ز میں 16 سکیموں کی نشاندہی ہو چکی ہے جس پر چار کروڑ 45لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت ضلع سرگودہا کی 186 یونین کونسلز کی 186 ترقیاتی سکیموں کیلئے 46کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ لوکل گورنمنٹ پیکج کے تحت 202 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جس کیلئے پچاس کروڑ 95لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اسی طرح خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے جائزہ لیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا میں 164 یونین کونسلز کے 984وارڈز کا سو فیصد کام مکمل کر لیاگیاہے جس سے845 دیہات کی 5911 ۔اروڑیوں کی صفائی کا سو فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کی 164 یونین کونسلز میں چالیس ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئی تھیں۔ اجلاس میں اس پر وگرام کے تحت دیگر اضلاع کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔
provincial minister c & w tanvir aslam malik is charing the meeting of sargodha development commitee - صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کا دورۂ سرگودہا: ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی


Widget is loading comments...