پولیس کی فوری کاروائی:بھلوال میں جواں سالہ لڑکی کو ناحق قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار
سرگودہا( عاطف فاروق ڈاٹ کام) مورخہ11.01.18کو صبح 7بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ مسماۃ ساجد پروین دختر محمد خان بعمر17/18سال کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی
ڈی پی او محمد سہیل چوہدری فوری موقع پر پہنچے اور مقتولہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او سرگودہا نے موقع پر ہی ڈی ایس پی بھلوال، ڈی ایس پی سی آئی اے ، ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال، سٹی بھلوال پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے روانہ کیا اور ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکیا جائے۔جبکہ اپنی نگرانی میں نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال بھلوال بھجوایا۔ ڈی پی او سرگودہا نے مقتولہ کے کفن دفن کے اخراجات اپنے جیب سے ادا کیے او رکہا کہ ساجدہ پروین میری بیٹی جیسی ہے اسکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لوں گا۔

ایس ایچ او صدر بھلوال اورانکی ٹیم نے ملزمان امین ولد یاسین قوم مسلم شیخ اور احمد یارولد اقبال قوم مسلم شیخ کا سراغ لگا کر چندگھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا دوران تفتیش معلو م ہو ا کہ ملزم امین ساجدہ پروین سے شادی کا خواہشمند تھاجوکہ مقتولہ انکار کرتی تھی اس بات کا رنج دل میں رکھ کر ملزم امین نے اپنے ہمراہی احمد یار کے ساتھ ملکراسے بدنام کرنے کی خاطر زنا حرام کی نیت سے پکڑا اور مقتولہ کے شورویلاکرنے پر گلا دباکر قتل کر دیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفتیش کی براہ راست نگرانی ڈی پی او سرگودہا خود کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ ملزمان کسی رعائت کے قابل نہیں ہیں معاشرہ میں پھیلے ان شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اچھی کارکردگی دکھانے پرڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے ایس ایچ او بھلوال صدر اورانکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام تقسیم کیے۔ پریس کانفرنس میں میڈیانمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Widget is loading comments...