Breaking News

بھیرہ پولیس نے افیون کی سمگلنگ ناکام بنادی‘7کلو سے زائد افیون برآمد


bhera police caught 7 KG drugs on motorway -  بھیرہ پولیس نے افیون کی سمگلنگ ناکام بنادی‘7کلو سے زائد افیون برآمد
سرگودہا+ بھیرہ (عاطف فاروق ڈاٹ کام )سرگودھا پولیس کی کاروائی۔ بھاری مقدار میں افیون کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔سات کلو سے زائد افیون برآمد ، دوملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا
اعادہ کرتے ہوئے بھیرہ انٹر چینج پر انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل اور انکی ٹیم نے ایک کار ویگن آر برنگ سفید ماڈل2017لاہور سائیڈ انٹرچینج کی جانب سے آئی کو مشکوک سمجھ کر روکا گاڑی میں سوار ملزمان ممتاز احمد ولد عبدالغفور قوم یوسف زئی سکنہ محلہ شیر داد بانڈہ باچائی تحصیل صوابی ، سید نواب ولد شمس النواب قوم یوسف زئی سکنہ محلہ باڑ خیل رشکئی تحصیل رزٹ ضلع صوابی کو نیچے اتار کر گاڑی کی تلاشی لی گئی گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے افیون 7350گرام برآمد ہوئی۔ ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرنے کیلئے لے جا رہے تھے۔سرگودہا پولیس معاشرے سے اس ناسور کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے انچارج ناکہ جات مظہر اقبال گوندل اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
bhera police caught 7 KG drugs on motorway -  بھیرہ پولیس نے افیون کی سمگلنگ ناکام بنادی‘7کلو سے زائد افیون برآمد