Breaking News

سرگودھا: بھلوال روڈ پر گاڑی کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد


heavy ammunition caught by sargodha police during snap checking of a car - سرگودھا: بھلوال روڈ پر گاڑی کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
سرگودہا(عاطف فاروق ڈاٹ کام) علاقہ غیر سے آنیوالی کار سے بھاری اسلحہ برآمد ، دو ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس گجر کی ٹیم کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی میں علاقہ غیر سے آنیوالی کار نمبر
ایل ای اے 573کو قرطبہ ٹاؤن بھلوال روڈ کے نزدیک مشکوک سمجھ کر روکا۔ گاڑی میں سوار دو ملزمان عثمان اور قیصر خان کو گرفتارکرکے کار کی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ جس میں رائفل444بوردو میگزین ، پانچ پسٹل30بورمعہ آٹھ میگزین اور ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے ایس ایچ او اربن ایریا اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
heavy ammunition caught by sargodha police during snap checking of a car - سرگودھا: بھلوال روڈ پر گاڑی کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد