سرگودھا پولیس کی کاروائی ، قتل ‘راہزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا(عاطف فاروق ڈاٹ کام )ایس ایچ ا و کینٹ کی کاروائی۔قتل، راہزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار، کار بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی چیکنگ
کے دوران ایک کار نمبری LEZ/5336کو مشکوک جان کر روکا گاڑی میں ملزم شبیر عرف شبو ولد زوار حسین قوم سید سکنہ موضع شیخ چوہڑ تھانہ صدر جھنگ ضلع جھنگ سوار تھا جسکا شناختی کارڈ چیک کرنے پر ضلع جھنگ پولیس کو قتل ، راہزنی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب پایا گیا جس کو گرفتارکرکے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ پڑتال کرنے پر اس کی گاڑی تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونا پائی گئی جو کہ برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے قبضہ سے ایک پسٹل30بور بھی برآمد ہوا جس پر اس کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے پر علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے ایس ایچ او کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔