Breaking News

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرگودھا پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا



sargodha-police-security-plan-for-eid-milad-jaloos - جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرگودھا پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ۔ سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں 78 جلوس منعقد ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے جشن عید میلاد النبی
ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے 78 جلوس نکالے جائیں گے ۔ برآمد ہونے والے جلوسوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے مطابق ضلع بھر میں اے کیٹیگری کا ایک جلوس جبکہ بی کیٹیگری کے 10 جلوس اور سی کیٹیگری کے 67 جلوس برآمد ہوں گے ۔ اس ضمن میں ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار تمام جلوسوں کے اوور آل نگران ہوں گے ۔ سرگودھا پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جلوسوں کی سکیورٹی پر 10 ڈی ایس پی ، 27 ایس ایچ اوز ، 15 انسپکٹرز ، 8 ٹیمیں ایلیٹ فورس کے علاوہ 2000 سے زائد پولیس اہلکاران تعینات کئے جائیں گے ۔ مزید برآں پولیس کی مدد کے لئے 200 سے زائد قومی رضاکاران اور سول ڈیفنس کے اہلکاران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں ، موبائل کیم اور ڈرون کیمرا سے آپریشنل روم میں آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔