Breaking News

مقامی انتظامیہ کا عید میلادالنبی ﷺ پر بہترین چراغاں اور لائٹنگ کرنیوالوں کو انعامات دینے کا فیصلہ


lighting on eid milad un Nabi - عید میلاد النبی پر چراغاں اور لائٹنگ
سرگودہا (عاطف فاروق ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے یکم دسمبر 2017 عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارات پر چراغاں او رلائٹنگ کے جائزہ لینے کیلئے ایک آٹھ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر
دیاہے ۔ کمیٹی ڈپٹی کمشنر کو بہترین چراغاں کرنے پر اول ‘ دوم او رسوم انعام کیلئے سفارشات پیش کر ے گی ۔ کمیٹی کے کنوینئر اے ڈی سی ریونیو جبکہ ممبران میں ا ے سی سرگودہا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ‘ ملک خضر حیات اعوان چےئرمین شالیمار بلڈرز ‘ صدر چیمبر آف کامرس ‘ صدر انجمن تاجران‘ چیف وارڈن سول ڈیفنس محمد عرفان بٹ اور صدر سرگودہا پریس کلب شامل ہیں۔