Breaking News

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹا بھی مہنگا ہوگیا ‘بیس کلو کا تھیلا 780 کا ہوگیا


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹا بھی مہنگا ہوگیا ‘بیس کلو کا تھیلا 780 کا ہوگیا
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اس طرح پرچون میں آٹے کی قیمت میں 1.25 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے پیداواری لاگت
بڑھنے کے باعث ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے جبکہ 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے پرچون میں 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں فی کلو آٹا 1 سے 1.25 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور آٹا مہنگے کرنیوالی ملز کےخلاف کاروائی عمل میں لائے۔