Breaking News

سرگودھا اور گردونواح کی عوام کیلئے سُپر ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا


سرگودھا اور گردونواح کی عوام کیلئے سُپر ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) سرگودھا اور گردونواح کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے سپر ایکسپریس کا آغاز آئندہ ماہ کیا جارہا ہے جس کےلئے محکمہ ریلوے نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے سپر ایکسپریس
کو چالو کرنے سے نہ صرف سرگودھا بلکہ منڈی بہاﺅالدین‘ خوشاب‘ چنیوٹ‘ فیصل آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسی طرح دیگر اضلاع کے ہزاروں مسافروں کو بہتر سفری سہولت میسر آئیگی یادرہے کہ سپر ایکسپریس ٹرین محکمہ ریلوے کی وہ واحد ٹرین ہے جو اپنے آغاز سے بند ہونے تک ایک دن بھی خسارے میں نہیں گئی جس پر محکمہ ریلوے نے اس ٹرین کو ترجیح بنیادوں پر چلانے کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔