گردوں کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا فیصلہ ‘ ایف آئی اے ٹیم کوٹ مومن پہنچ گئی
سرگودھا (عاطف فاروق ڈاٹ کام) ایف آئی اے نے گردہ فروخت کرنے کے سکینڈل میں پیش رفت کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کوٹمومن اور گردونواح میں گردہ فروخت کرنیوالے
افراد سے معلومات حاصل کرکے گردہ خریدنے اور فروخت کرنیوالوں کےخلاف کاروائی عمل میں لانے کےلئے متحرک ہوگئی ہے یاد رہے کہ ملک بھر میں سب سے پہلے کوٹمومن کے علاقہ سے گردہ فروخت کرنے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد ملک بھر میں گردہ فروخت کرنے اور خریدنے والوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اب ایف آئی اے نے کوٹمومن تک اس کا دائرہ کا بڑھا دیا ہے اور یہاں پر پوچھ گچھ کےلئے ایف آئی اے کے ارکان پہنچ گئے اور معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔