کنو کی قیمت خرید 800 روپے فی من مقرر کردی گئی
سرگودھا
۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کنو گروورز ایسوسی
ایشن اور کنو فیکٹری مالکان کے اجلاس میں کنو کی کم از کم قیمت خرید 800
روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی گئی ہے ۔ مقررکردہ ریٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کنو گروورز کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اجلاس میں کنو گروورز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حامد سلیم ، ملک خیر محمد ٹوانہ ، منیر حسین شیرازی ، عابد ممتاز وڑائچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ، فیاض احمد ، ڈاکٹر بشارت سلیم ، مسعود ثاقب ، احمد شیر ، شاہد سلطان سکندر ، شوکت محمود ، میاں عبدالحمید ، میاں خالق و دیگر بھی شامل تھے ۔