تاجران کے تعاون کے بغیر مین بازار سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں :الطاف انصاری‘ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال
بھلوال ۔۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال الطاف انصاری نے کہا ہے کہ تاجروں کے تعاون کے بغیر بھلوال شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا ۔ وہ مرکزی
انجمن تاجران بھلوال کے سرپرست اعلیٰ خواجہ ادیب ناصر کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون سے ہی عوامی مسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے بالخصوص مین بازار بھلوال سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجروں کا تعاون ازحد ضروری ہے ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔