Breaking News

سرگودھا میں فیصل آباد کی طرز کا گھنٹہ گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا



سرگودھا میں فیصل آباد کی طرز کا گھنٹہ گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

سرگودھا۔۔۔۔۔سرگودھا کے شہریوں کو گھنٹہ گھر دیکھنے کے لئے فیصل آباد جانا پڑتا تھا ، اب سرگودھا کے مکینوں کو گھنٹہ گھر دیکھنے کے لئے فیصل آباد جانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سرگودھا میں بھی فیصل آباد کی طرز کا گھنٹہ گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور اس کام کا بیڑا حکومت نہیں بلکہ سرگودھا کی ایک معروف کاروباری شخصیت نے اپنے سر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق قینچی موڑ پر گھنٹہ گھر کی تعمیر کیلئے انتظامیہ نے کاروباری افراد سے رابطے شروع کردیے اور اس سلسلہ میں ایک بزنس گروپ نے فیصل آباد کی طرز پر سرگودھا میں خوبصورت گھنٹہ گھر تعمیر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔گھنٹہ گھر کی تعمیرسے سرگودھا کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔