ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمدسہیل چوہدری کی تحصیل بھلوال سرکل کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ
سرگودھا / بھلوال ۔۔۔۔۔ڈی پی او سرگودھا محمدسہیل چوہدری نے ڈی ایس پی بھلوال ،ایس ایچ اوز بھلوال سرکل اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ۔ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر اور موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر انہوں نے تحصیل بھلوال سرکل کے پولیس افسران کو دو انتہائی اہم کام ترجیحی بنیادوں پر
کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں اور ان کی جائیداد کی قرقی اور انھیں پناہ دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں اس کے علاوہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر انہوں نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی ہدایت دی جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔