Breaking News

سرگودھا : شہری علاقوں سے مال مویشیوں کے انخلاء کیلئے 15 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی گئی



سرگودھا : شہری علاقوں سے مال مویشیوں کے انخلاء کیلئے 15 اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی گئی
سرگودھا ۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے گوالہ کالونی کی شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے مویشیوں کے انخلاء کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن 15 اپریل کے بعد  
شہر میں مویشی رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ 15 اپریل کے بعد   مویشی شہر کے اندر رکھنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھال چکیاں کے قریب 117 کنال اراضی پر گوالہ کالونی قائم کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں میئر سرگودھا ملک اسلم نوید ، ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ، اسسٹنٹ کمشنر محمدسعید لغاری ،ٹی ایم او رانا جمیل اختر ، سیکرٹری ایمپرومنٹ ٹرسٹ مہر غلام عباس لک اور گوالہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔