بھلوال: دوست کی جگہ امتحان دینے والے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج
بھلوال ۔۔۔۔۔میٹرک کے امتحان میں دوست کی جگہ امتحان دینے والے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ظہور حیات کالونی میں میٹرک کے قائم کردہ سنٹر جہاں پر امتحانی مرکز میں اپنے دوست ن۔الف کی جگہ امتحان دینے والے ملزم الف۔ب۔س۔کو سپرنٹینڈنٹ نے دورانِ چیکنگ پکڑ لیا اور یونیورسٹی ایکٹ کے تحت مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔









