Breaking News

بھلوال کا ایک اور اعزاز۔۔۔بھلوال کے کھلاڑیوں نے لاہور میں منعقدہ چمپئن شپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی




بھلوال ۔۔۔۔۔بھلوال کے دو کھلاڑیوں نے لاہور میں منعقدہ چمپئن شپ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں منعقدہ چمپئن شپ میں بھلوال پاور جم کے کھلاڑی عاطف حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جبکہ احمد دین نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے براؤن میڈل حاصل کیا ہے ۔ کھلاڑیوں کا بھلوال پہنچنے پر حاجی انصر اقبال نے ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا ہے ۔