Breaking News

پاکستان نے اہم سٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کردیا



پاکستان نے اہم سٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کردیا
لاہور ۔۔۔۔۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیم کو معروف دینی سکالر ، نعت خوان اور مذکورہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم جنید جمشید کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے ۔ وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے تختی کی نقاب کشائی کی ۔ تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر فضل احمد خالد ، جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید ، جنید جمشید کے تینوں صاحبزادے تیمور ، سیف اور بابر جنید ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور مرحوم کے دیرینہ دوستوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خواجہ سلیمان رفیق کا کہنا تھا کہ جو اللہ اور اس کی مخلوق کے حقوق کا خیال رکھتا ہے تاریخ میں ہمیشہ نام پیدا کرتا ہے اور آخرت میں بھی سرخرو ہوتا ہے ۔