Breaking News

تحریک انصاف کے بانی رہنما کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ۔۔۔ ن لیگ میں خوشی کا سماں



تحریک انصاف کے بانی رہنما کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ۔۔۔ ن لیگ میں خوشی کا سماں
 پشاور ۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماﺅں میں سے ایک اور عمران خان اور پرویز خٹک کے قریبی دوست محمد طاہر خان عمرزئی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشیر خاص امیر مقام سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ءخیال ہوا اور طاہر خان عمرزئی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران طاہر خان عمرزئی نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر خان عمرزئی نے کہا کہ پرویز خٹک میرے خدشات سے بخوبی واقف ہیں مگر انہوں نے مجھے روکنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 1990 میں جب پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی گئی میرا شمار ان بانی اراکین میں ہوتا ہے ، اس وقت ہم نے جن اصولوں پر پارٹی کی بنیاد رکھی تھی آج چیزیں اس سے یکسر بدل چکی ہیں ۔ یاد رہے کہ طاہر خان عمرزئی کے پارٹی چھوڑنے کے خدشات عرصہ دراز سے منظر عام پر تھے اور اس کے لئے انھیں منانے کیلئے اس قیصر کو ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی مگر وہ ان کو منانے میں ناکام رہے ۔